سڑکوں پر عمارتی ملبہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 16 جون 2025 14:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کمشنرعامر کریم خاں نے ضلعی حکومت کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سروس لین، فٹ پاتھ، سڑکوں، گرین بیلٹس پر عمارتی ملبہ پھنکنے والوں کیخلاف ڈویژنل انتظامیہ سرگرم عمل ہے ۔کمشنر عامر کریم خاںنے سڑکوں پر عمارتی ملبہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عمارتی ملبہ نا صرف ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بلکہ آلودگی اور بدنمائی کا باعث بھی بنتا ہے۔

انہوں نے مراسلہ میں ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز ابتدائی طور پر 2 ہفتے کے ہنگامی مہم کا آغاز کریں۔مساجد میں اعلانات، میڈیا کے ذریعے اگاہی مہم، بینرز آویزاں کیے جائیں۔میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، متعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیمیں سرویلنس کریں گی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے مقامات کو سربمہر کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہرائے عام پر عمارتی ملبہ پھینکنے والے کا میٹریل تحویل میں لے لیا جائے گا۔ کمشنر عامر کریم خاںنے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں سے مارکیٹس تک سپلائی چین کی ذاتی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر،لیموں اور پیاز سمیت اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی چڑھاؤقابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :