موٹروے پربس اورکنٹینر میں تصادم ،ایک خاتون جاں بحق،18افراد زخمی

پیر 16 جون 2025 14:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) موٹروےایم -4پر بس اور کنٹینر بردار ٹرک میں تصادم ،ایک خاتون جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق پیر کو ریسکیو 1122کو بدھلہ روڈ 19 کسی کے قریب موٹروے پر بس اور ٹریلر میں تصادم کی کال موصول ہوئی ۔ کالر کے مطابق اے سی بس نے ٹریلر(کنٹینر بردار ٹرک) کو پیچھے سے ہٹ کیا ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں ۔

قریبی سٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے کے مطابق صبح اے سی بس نے ٹریلر کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے ٹریلر بھی الٹ گیا اور بس میں موجود متعدد افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو نے فوری طور پر بس اور ٹریلر میں پھنسے ہوئے افراد اور زخمیوں کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے گیارہ شدید زخمی افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا اور سات افراد کوموقع پہ ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک شخص موقع پہ جاں بحق ہو گیا ۔

شدید زخمیوں اور جاں بحق شخص کو ریسکیو 1122 اور ڈبلیو ایف او ایمبولینسوں کے ذریعےنشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس موقع پرمقامی پولیس پرموجود تھی۔ بس فیصل آباد سے راجن پور جا رہی تھی۔