حسن ابدال ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

پیر 16 جون 2025 16:18

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) بھینس چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ بھینس کی رقم برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہد محمود ولد وارث خان سکنہ اسلام گڑھ نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو بتایا کہ مورخہ 5 جون 2025 کی رات بھینس اپنے گھر کے باہر باندھی جو صبح اٹھ کر دیکھا تو بھینس موجود نہ تھی ۔

(جاری ہے)

تلاش و پتہ جوئی کے بعد معلوم ہوا کہ عظیم طارق اور محمد سلیمان نے میری بھینس چوری کی ہے۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شہری کی داد رسی کرتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بھینس چوری کرنے والے ملزم عظیم طارق ولد عبدالہادی سکنہ اسلام گڑھ تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جس سے دوران انٹیروگیشن چوری شدہ بھینس کی مالیتی رقم برآمد کر لی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :