بھکر ،ضلعی محکمہ صحت اور آبادی بھکر کی جانب سے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ،سی ای او

پیر 16 جون 2025 18:07

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ضلعی محکمہ صحت و آبادی بھکرکیجانب سےحفاظتی ٹیکہ جات کی"بگ کیچ اپ"مہم کا باقاعدہ طور پرافتتاح ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے کر دیا۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احسان اللہ خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز ڈاکٹر ضیاء عظیم، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو نجیب اللہ خان سمیت دیگر ہسپتال انتظامیہ موجود تھے۔

خصوصی مہم 16جون سے 15جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔اس موقع پر سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگ کیچ اپ مہم کا مقصد ایسے تمام بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات لگانا ہےجوکسی بھی وجہ سے مقررہ شیڈول میں ویکسین نہیں لگوا سکے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران 2 سال سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔اس سلسلہ میں ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کٹ اسٹیشنز پر انہیں ڈیوٹی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہےجو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرینگے۔

سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے مزید کہا کہ تمام والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کے لیے قریبی مراکز پر ضرور تشریف لائیں تاکہ آپکے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھاجا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :