ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات،شکایات و تجاویز سنیں

پیر 16 جون 2025 20:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کر کے شکایات و تجاویز سنیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سوموار کے روز اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کر کے اُن کے مسائل و تجاویز سنیں اور متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کر کے اپنے مسائل و شکایات پیش کر سکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :