گزشتہ سال بارشوں کی وجہ سے سم شاخ میں شگاف لگے تھے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث شگاف بند نہیں کئے گئے تھے

پیر 16 جون 2025 20:24

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) گزشتہ ایک سال سے لگے مانجھی پور سے جانے والی سم شاخ میں لگے شگافوں کو بند کردیا گیا علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گاں گوٹھ اللہ رکھیہ سہجانی کھوسہ کے قریب گزشتہ سال بارشوں کے باعث مانجھی پور سے حیردین ڈرینیج میں داخل ہونے والے سم شاخ میں شگاف لگے تھے محکمہ ایریگیشن ڈرینیج صحبت پور جعفرآباد کے ایکسیئن حاجی گل حسن کھوسہ کی خصوصی اور ذاتی دلچسپی سے گوٹھ حاجی اللہ رکھیہ سہجانی کھوسہ کے قریب مانجھی پور سم شاخ میں لگے شگافوں کو بند کردیا گیا محکمہ ایریگیشن ڈرینیج صحبت پور جعفرآباد کے ایکسیئن حاجی گل حسن کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھ بچل ، گوٹھ غلام حسین سپر اور گوٹھ اللہ رکھیہ سہجانی کھوسہ کے قریب گزشتہ سال بارشوں کی وجہ سے سم شاخ میں شگاف لگے تھے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث شگاف بند نہیں کئے گئے تھے اس وقت بھی محکمہ ایریگیشن ڈرینیج کے پاس کوئی فنڈ نہیں ہے علاقے کے لوگوں کی مشکلات اور تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شگافوں کو بند کرنے کا شروع کیا گیا ہے سم شاخ میں لگے شگافوں کو ایس ڈی او ایریگیشن ڈرینیج عابد علی کھوسہ کی زیر نگرانی بند کردیا گیا ہے شگافوں کو بند کرنے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہی