وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 16 جون 2025 21:40

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 48 ہزار 942 مقدمات درج کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوروں کے 30 ہزار 201 مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔

(جاری ہے)

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج، 15298 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی کاروائیاں کی جائیں۔