سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس

سپورٹس ڈویلپمنٹ سکیموں ، انڈوومنٹ فنڈ ،وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انٹرشپ پروگرام اور سمر گیمز کا جائزہ لیا گیا

پیر 16 جون 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ، پی ڈی پی ایم یو قیصررضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سپورٹس ڈویلپمنٹ سکیموں ، انڈوومنٹ فنڈ ،وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انٹرشپ پروگرام اور سمر گیمز کا جائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30جون تک 57سپورٹس سکیمیں مکمل ہورہی ہیں،جولائی کے پہلے ہفتہ میں نئی سپورٹس سکیموں کا افتتاح کرنے کی ہدایت افسران کو کردی گئی ہے ، ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں نیا سینتھٹک ٹریک بچھایا جارہا ہے، ہاکی گراؤنڈڈیرہ غازیخان بمعہ ٹرف مکمل ہوچکا ہے،الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں ٹیبل ٹینس اور سکواش کورٹس کو بحال کردیا ہے، کرکٹ گراؤنڈرینالہ خورد، اوکاڑہ ای لائبریری اوریزمان سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوچکے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس جمنازیم کی تعمیر اور بحالی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے ، 205سپورٹس سکیموں پر کام جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،سمر گیمز جیسے ایونٹ سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں،ہاکی کی بحالی اور ترقی کیلئے مزید ایونٹس کروائے جائیں گے،انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہورہاہے ،وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام ہمارے نوجوانوں کی ترقی کیلئے اہم ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام فیز ٹو کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی انٹرینی کے حوالے سے ڈیمانڈز کے لیٹرز لکھے جائیں تاکہ اداروںکی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کو شروع کیا جاسکے۔