Live Updates

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ ، اعلامیہ جاری

کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ

پیر 16 جون 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامئے کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ10روپے بڑھایا جائے گا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہاہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آرٹی منصوبے کو مالی خسارے سے نکالنے کیلئے کرائے میں اضافہ ضروری ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات