جی7رہنما اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر متفق

ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران سے متعلق جی 7 کے بیان پر دستخط سے انکار کردیا

منگل 17 جون 2025 13:54

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)اسرائیل ایران محاذ آرائی کے درمیان جی سیون رہنمائوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع پر ایک مشترکہ بیان کا مسودہ تیار کیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط نہیں کیے۔برطانوی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ مسودہ بیان میں اسرائیل اور ایران سے تنازعات کو کم کرنے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسودے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق جی 7 رہنما توانائی کی منڈیوں سمیت مارکیٹ کے استحکام کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران سے متعلق جی 7 کے بیان پر دستخط نہیں کیے ہیں اور سی بی ایس نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ اس بیان پر دستخط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ وائٹ ہاوس نے ابھی تک تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا ۔