سب لوگ فورا تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ

منگل 17 جون 2025 13:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی صبح ایک اہم بیان دیتے ہوئے سب لوگوں کو فوری طور پر ایران کے دارالحکومت تہران سے نکلنے کا مشورہ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بڑے حروف میں لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

میں یہ بات کئی بار دہرا چکا ہوں۔ سب کو فورا تہران سے نکل جانا چاہیے۔انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سب سے پہلی کا مطلب صرف اقتصادی مفادات نہیں بلکہ اس میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔