امریکی لاڈلے اسرائیل نے دنیا کاامن تباہ کردیا‘جے یو آئی

اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ،عالم اسلام کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہیں

منگل 17 جون 2025 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ امریکی لاڈلے اسرائیل نے دنیا کاامن تباہ کردیا، مسلمان ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں اور نشانہ بننے والے خطے کے ہر ملک کا ساتھ دیں،اسرائیل کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ نے افغانستان ،عراق ،شام کو بھی تباہ کر دیا اگرمسلمان متحد نہ ہوئے اورمسلم حکمران وافواج کے سربراہان نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ترکیہ اورپاکستان کانمبربھی بہت جلد آئے گا۔