چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب سفارتی امن مشن پر مبارکباد

منگل 17 جون 2025 14:21

چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  کی  سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب سفارتی امن مشن پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب امن مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینیٹر بشری انجم بٹ نے توصیفی کلمات پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر بشری انجم بٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زرداری کی سربراہی میں مختلف ممالک کادورہ کرنے والے وفد میں شامل تھیں۔