Live Updates

طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی

ایران نے ابھی میزائل طاقت کو اسٹریٹیجک لحاظ سے تعینات ہی نہیں کیا،گفتگو

منگل 17 جون 2025 14:24

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، ضرورت پڑی تو بہت سا جدید اسلحہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ تہران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور جلد اپنی نئی ایجادات سامنے لائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہ ایران کے پاس میزائلوں کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔ بریگیڈئیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ ایران نے ابھی میزائل طاقت کو اسٹریٹیجک لحاظ سے تعینات ہی نہیں کیا، جدید ترین ہتھیار مناسب موقع پر استعمال کیے جائیں گے، دنیا آئندہ چند روز میں انکا مشاہدہ کرے گی۔ وضاحت کیے بغیر جنرل واحدی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایران دیگر صلاحیتوں کو بھی آپریشن میں لائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات