یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت

منگل 17 جون 2025 14:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی جانب سے بھی ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریبا 200 صحافیوں کے قتل نے اسے خطے کے دیگر مقامات پر میڈیا کو نشانہ کی حوصلہ افزائی کی، یہ خونریزی اب ختم ہونی چاہیے۔