Live Updates

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ،6 انسانی سمگلرز گرفتار

ملزمان سی55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں

منگل 17 جون 2025 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کر کے 6 انسانی سمگلرز کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیں۔ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلرز کے خلاف ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ٹھوکر بائی پاس پر کی ۔گرفتار ملزمان میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزمان بغیر کسی قانونی لائسنس کے شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات