ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول

اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے،اسرائیلی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 17 جون 2025 13:32

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر پناہ گاہوں ..
 تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون 2025)ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول،ایران کی جانب سے اب اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔اسرائیلی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یہ ایران کا سائبرحملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسرائیلی ٹی وی چینل لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اینکر حیران رہ گئے۔

اسرائیلی میڈیا کایہ بھی کہنا ہے کہ شہریوں کو اچانک پیغامات موصول ہوئے جس میں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی ٹی وی چینل لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اینکر حیران رہ گئے۔اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کا سائبر حملہ ایک نیا اسٹریٹجک رخ ہے جس سے اسرائیل کے داخلی نظام اور عوامی اعتماد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام نے تمام اہم اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور ممکنہ مزید سائبر حملوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس کا نشانہ تل ابیب اور حیفہ بنے۔

اس حملے کے نتیجے میں حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ کم از کم تین ملازمین ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیلی پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس میں تل ابیب اور حیفہ پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے تھے۔ایرانی حملے کے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر رک گئی اور 3 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر  حملے جاری رکھیں گے۔