جہلم ،نئے کرش پلانٹس کی منظوری میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرکے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

منگل 17 جون 2025 16:49

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) نئے کرش پلانٹس کی منظوری میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرکے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے، خاص طور پر ماحول دشمن اقدامات کو ہر صورت روکا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں چھ نئے کرش لگانے کی درخواستیں پیش کی گئیں جن میں سے قانونی تقاضے پورے کرنے والے پلانٹس کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ نامکمل دستاویزات اور اعتراضات والے کیسوں کو ملتوی کر دیا گیا ۔\378