Live Updates

تعلیم، صاف پانی اور صحت کے شعبوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ، سینیٹر ایمل ولی خان

منگل 17 جون 2025 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تعلیم، صاف پانی اور صحت جیسے بنیادی شعبوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نےمطالبہ کیا کہ حکومت تعلیم، صاف پانی اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر فوری توجہ دے کیونکہ یہ سہولیات اب عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو تی جا رہی ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات