اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

منگل 17 جون 2025 17:27

اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔