
ملکی ترقی میں انجینئرز کا کلیدی کردار،پاک سعودی دفاعی معاہدہ خطے کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:00

(جاری ہے)
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ معرکہ حق کے بعداب پاکستان کو معرکہ ترقی اور انوویشن جیتنا ہے، اگر ہم نے ایک میٹر کی بجائے ایک ہزار میٹر کی دوڑ جیتنی ہے تو اس کے لیے معیشت کو مضبوط کرنا اور اپنی مصنوعات کو عالمی معیار تک پہنچانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے جانے کی ذمہ داری بھی انجینئرز پر عائد ہوتی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچائو، واٹر سکیورٹی اور فوڈ چین کے تحفظ کے لیے بھی انجینئرز کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو اس طرح مضبوط بنانا ہوگا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم سے کم ہوں۔ بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں ہر سال قدرتی آفات آنے کے باوجود نقصانات کی شرح بہت کم ہے لہذا پاکستان میں بھی یہی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔پاور سیکٹر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی اصلاح کی کنجی بھی انجینئرز کے پاس ہے، اربوں روپے کے بلیک ہولز کو ختم کرنا ہوگا تاکہ سرکلر ڈیٹ پر قابو پایا جا سکے اور یہ وسائل تعلیم و صحت پر خرچ کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی انجینئرنگ برادری کا کردار کلیدی ہے، صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپا ہو رہا ہے، ہر شعبہ انجینئرز کے گرد گھوم رہا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرنگ انسٹی ٹیوشنز کو پاکستان کی ترقی کا چیمپئن بننا ہوگا، ہماری وزارت پل کا کردار ادا کرے گی تاکہ انجینئرز کی تمام سفارشات کو پالیسی میں شامل کیا جا سکے، ہم اپنے سفر کو کریش نہیں ہونے دیں گے بلکہ ترقی یافتہ ملکوں سے آگے نکلنے کا ہدف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خواب ہے کہ2047 تک ملک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنے اور اس مقصد کے لیے نوجوانوں کو اونرشپ دینا ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ2047 ''نالج لیپ'' منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا جس کا روڈ میپ نوجوانوں کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکے۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر مالیاتی و معاشی عدم استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے رکا لیکن اب ملک میں سیاسی عدم استحکام کی کوئی گنجائش نہیں ، ملک وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرقیادت ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ، پاکستان کے تمام اداروں کو مسلح افواج کی پشت پر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ترقی کے بیج پھل بن سکیں۔سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ خطے کی ترقی کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔\932مزید اہم خبریں
-
حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
-
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی. ادارہ شماریات
-
کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
-
پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ
-
’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کیلئے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری
-
پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے، چین پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائیگا
-
پاک سعودی دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رہے گا
-
ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی یا جمہوریت؟ مولانا فضل الرحمان
-
ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.