ہری پور،اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور رقم چھننے والے ملزمان گرفتار

منگل 17 جون 2025 17:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ہری پور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور رقم چھننے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر ہری پور کی حدود میں مختلف اوقات میں شہریوں سےاسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کے واقعات رونما ہوئے،مدعیان کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور بعد ازاں دوران تفتیش ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث ملزم نصیر سکنہ پھرہاڑی کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر ملزم صدیق سکنہ نڑتوپہ کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موٹرسائیکل اور دیگر سپیئر پارٹس برآمد کر لیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تلہڈ سوکا میں امام مسجد سے بھی رقم چھیننے کا انکشاف کیا جن سے چھینی گئی رقم مبلغ 15 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :