Live Updates

وزیراعلیٰ ، وزراء بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنسزکرینگے

منگل 17 جون 2025 18:46

وزیراعلیٰ ، وزراء بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنسزکرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزراء آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے گئے بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنسز کریں گے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد پریس کانفرنس کر کے بجٹ کے حوالے تفصیلی بات کریں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام صوبائی وزراء بھی پریس کانفرنسزکر کے اپنے اپنے محکموں کے بجٹ کی تفصیل عوام کے سامنے رکھیں گے ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات