کے الیکٹرک کے کیبل میں خراب کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا، شہر کو پانی کی فراہمی معطل

منگل 17 جون 2025 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) کے الیکٹرک کے کیبل میں خراب کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کوپانی فراہم کرنے والے پپری پمپنگ اسٹیشن میں کیالیکٹرک کے کیبل میں خرابی پیداہونے سیپمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا۔واٹر کارپوریشن نے بتایا کیبل فالٹ رات 10 بجکر 15 منٹ پرہوا، ، فالٹ کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ ا ے کے علاقے متاثرہوں گے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔واٹر کارپوریشن کے مسلسل رابطے کے بعد کیالیکٹرک نیپپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی ، ترجمان نے بتایا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔کیبل فالٹ کا کام صبح 9 بج کر 15 منٹ پر مکمل ہوا، کے الیکٹرک کیبل فالٹ کے باعث 95 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑا، اس پمپنگ اسٹیشن سے یومیہ 145 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔