آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

منگل 17 جون 2025 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صو با ئی دارالحکو مت لا ہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور گردونواح میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 80فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں عسکری ٹین 75، اڈا پلا ٹ71، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 74،جوہر ٹاون 62، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 58اور شا ہراہ قائد اعظم66ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔