حب ،غیر معیاری کیک کھانے سے بچوں سمیت 8افراد کی حالت غیر

منگل 17 جون 2025 20:54

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) حب میں غیر معیاری کیک کھانے سے بچوں سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ہسپتال منتقل بیکری کے خلاف محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت مقامی انتظامیہ نے تاحال کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اس سلسلے میں حب میں قائم سری بیکری اپنے غیر معیاری اور حفظانِ صحت کے قوانین کو پامال کرنے کے باوجود تاحال کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں ہوئی گزشتہ روز سری بیکری کا غیر معیاری کیک کھانے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا واضع رہے کہ مذکورہ سری بیکری پر پچھلے سال محکمہ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا تو کپڑوں کا رنگ مٹھائیوں میں استعمال کرتا ہوا پایا گیا اس کے علاؤہ صفائی کا نظام بھی انتہائی ناقص تھا تو اس وقت بیکری پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جرمانے عائد کیے گئے مگر نتیجہ یہ نکلا کہ گزشتہ روز پھر مبینہ طور پر غیر معیاری اور مضر صحت کیک کھانے سے بچوں سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی زرائع کے مطابق بیکری انتطامیہ نے متاثرہ خاندان کو بھی مبینہ رشوت دیکر یا پھر کسی اور طریقے سے چھپ کروایا ہے دو دن گزرنے کے باوجود تاحال متاثرہ خاندان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت حب کی مقامی انتظامیہ نے بھی مکمل چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے مذکورہ سری بیکری کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جو انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے حب کے شہریوں نے حکومت بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :