ترجمان پی آئی اے کی پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت

منگل 17 جون 2025 21:03

ترجمان پی آئی اے کی پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)قومی ایئرلائن (پی آئی ای) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں۔