محمد ریاض نوری کی ڈائریکٹر گوتھم کالج وسیم جاوید چوہدری کے ہمراہ سی او ایجوکیشن ملک عامر سے ملاقات

منگل 17 جون 2025 22:31

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی نائب صدر و ڈویژنل ممبر امن کمیٹی محمد ریاض نوری کی ڈائریکٹر گوتھم کالج وسیم جاوید چوہدری کے ہمراہ سی او ایجوکیشن ملک عامر سے ان کے آفس میں ملاقات، ملاقات کے دوران محمد ریاض احمد نوری نے اساتذہ کے تقرر،پرموشن اور تبادلے کے حوالے سے درپیش مسائل بارے مکمل آگاہ کیا، جس پر سی او ایجوکیشن نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ اساتذہ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گئے اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع رحیم یار خان میں ایجوکیشن کے حوالے ایک شاندار تاریخ رقم کی جائے گئی،ڈویژنل ممبر امن کمیٹی محمد ریاض نوری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے حوالے سے کی جانے والی سی او ایجوکیشن کی اساتذہ کے تقرر، پرموشن اور تبادلوں کے حوالے انتھک محنت،کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سی او ایجوکیشن ملک عامر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر خرم جاوید کی زیر قیادت ضلع میں تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر خرم جاوید کی زیر قیادت مختلف سکولوں میں نئی بلڈنگز، فرنیچر سمیت دیگر کام جاری ہیں جن کی تکمیل چھٹیوں کے دوران ہو جائے گی، کلریکل سٹاف کو درپیش مسائل بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ہے ان شاء اللہ وہ مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔