بھارت، مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ ،پرواز وں کی منسوخی جاری

بم کی اطلاع پر انڈیگو کی پرواز کی ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ

منگل 17 جون 2025 19:40

ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بھارت میں مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور پرواز وں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسقط سے دلی جانیوالی انڈیگو کی پرواز 6E-2706نے بم کی موجودگی کی دھمکی ملنے کے بعد ناگپور ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی پی ناگپور لوہت متنی نے میڈیا کو بتایاہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے اورسکیورٹی اہلکار جہاز کا مکمل معائنہ کر رہے ہیں ۔ابتدائی تحقیقات میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔گزشتہ ہفتے احمدآباد میں انڈیگو ائیر لائن کے طیارے کے ایک افسوسناک حادثے میں 290افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔