sبجلی کے نادہندگان کے خلاف لیسکو کی بھرپور کارروائیاں جاری

منگل 17 جون 2025 21:20

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈسکو سپورٹ یونٹ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل اس یونٹ نے تمام سرکلز میں ریکوری کی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1 کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار 965 روپے سے زائد کی رقم وصول کر لی ہے، جبکہ 1313 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 49 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ریکوری کی تفصیلات درج ذیل ہیں: نادرن سرکل میں 725 نادہندگان سے 29 لاکھ 1 ہزار 880 روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ سینٹرل سرکل میں 445 نادہندگان سے 59 لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی ریکوری کی گئی۔ ایسٹرن سرکل میں 210 نادہندگان سے 2 لاکھ 74 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ اوکاڑہ سرکل میں درج 184 ایف آئی آرز کے ذریعے 3 لاکھ 22 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ساؤتھ سرکل میں 271 نادہندگان سے 9 لاکھ 60 ہزار 1 روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ شیخوپورہ سرکل میں 403 نادہندگان سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

قصور سرکل میں 386 نادہندگان سے 54 لاکھ 50 ہزار 242 روپے کی ریکوری، اور 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ننکانہ سرکل میں 47 نادہندگان سے 4 لاکھ 45 ہزار 942 روپے کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی واضح ہدایات کے تحت نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اور ریکوری کا یہ عمل آئندہ دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا۔ تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :