لیسکو کا ’’ای پیڈز‘‘ پورٹل پر رجسٹریشن کیلئے تمام مینوفیکچرنگ کمپنیوں/وینڈرز کو مراسلہ

منگل 17 جون 2025 21:20

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام مینوفیکچرنگ کمپنیوں/وینڈرز کو وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پرپیپرا کی جانب سے قائم ہونیوالے ’’ای پیڈز‘‘ پورٹل پر رجسٹریشن کروانے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپرا کی جانب سے قائم ہونیوالے ’’ای پیڈ ز‘‘ پورٹل کا مقصد محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنا اور پری کیورمنٹ کے نظام میں شفافیت لانا ہے، اس نظام کے فعل ہونے کے بعد تمام مینوفیکچرنگ کمپنیاں/وینڈرز اپنی ٹینڈرز آن لائن پورٹل پر ہی جمع کروائیں گے، جس سے وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی جبکہ اس سے پر ی کیور منٹ کے نظام میں مزید شفافیت آئے گی جس کے بعد کسی بھی وینڈرکو شفافیت سے متعلق شکایت نہیں رہے گی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ’’ای پیڈز‘‘ پورٹل کو استعمال کرنے سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عامر ضیاء اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ ’’ای پیڈز‘‘ پورٹل کا قیام ایک شاندار اقدام ہے، جس کے ذریعے لیسکو کے نظام کو مکمل شفاف بنانے میں مد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :