
بجٹ میں محکمہ صحت کیلئے 2120کنٹریکٹ اور37ریگولر نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں،صوبائی وزیر خزانہ
منگل 17 جون 2025 21:40
(جاری ہے)
محکمہ صحت نے ریکارڈ مدت میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کا آغاز کیاتھااورمزید اِس پروگرام کو وسعت دِیاجارہا ہے۔
اِس اِنقلابی اِقدام سے صوبے کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں۔لورالائی اور خضدار میں برن یونٹس کا قیام اور اِن کی مشینری و دیگر ضروری آلات کی فراہمی اور کوئٹہ میں نئے قائم شدہ کینسر ہسپتال و ٹراما سینٹرکوسہولیات مہیا کرنا حکومتی اِقدامات میں شامل ہیں۔ضلع نصیر آباد اور ژوب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں 20بستروں پر مشتمل مکمل طور پر آئی سی یو اور ایچ ڈی یو سے لیس ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اِسی طرح رواں مالی سال میں بلوچستان کے تمام اِضلاع کے لئے مجموعی طور پر 66ایمبولینسیز کی خریداری کی گئی ہیں۔رواں مالی سال کے دوران663میڈیکل آفیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور اِسٹاف نرسز کوکنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیے جا چکے ہیں۔ اب تک ہماری صوبائی حکومت بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت تقریبا 208,986مریضوں کو 6300ملین روپے کی لاگت سے مفت علاج و ادویات فراہم کر چکی ہے اور دور دراز علاقوں میں عام آدمی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پی پی ایچ آئی کو4600ملین روپے کے گرانٹ دے چکا ہے۔آنے والی مالی سال 2025-26میں شعبہ صحت کے لیے2120کنٹریکٹ اور 37ریگولرنئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ مجموعی طورپر مالی سال 2025-26میں محکم صحت کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 16.4اور غیر ترقیاتی مد میں 71ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.