راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل سید سجاد حسین شہید کی رسم قل ، پارلیمنٹرینز ،پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی شرکت

منگل 17 جون 2025 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) راولپنڈی پولیس کے بہادر کانسٹیبل سید سجاد حسین شہید کی قل خوانی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں جھنگی دائم (چونترہ) میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ شہید نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران صدر واہ کے علاقہ میں دلیری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا جس پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

رسم قل کی تقریب میں ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز، ایم پی اے چوہدری عمران الیاس، وائس پریزیڈنٹ مسلم لیگ (ن )راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء ، سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سرفراز افضل ، ایس پی فیصل سلیم، ایس پی صدر نبیل کھوکھر، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی، ایس پی راجہ طیفور، ایس پی مصطفیٰ گلانی، ایس پی سردار بابر، ڈی ایس پی سلیم خٹک، ڈی ایس پی اصغر گورایہ، ڈی ایس پی عابد خان، ڈی ایس پی ستار خان ، پنجاب پولیس کے افسران چوہدری شفقت، طیب بیگ، اعزاز عظیم، سردار ہمایوں، زاہد ظہور ، حامد کاظمی ، لقمان پاشا ، چوہدری نوید، ثاقب ستی سمیت اعلیٰ پولیس افسران ،معززینِ علاقہ، صحافیوں، اہل علاقہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور ان کی بے مثال قربانی کو سراہا گیا۔مقررین نے اس موقع پر شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، پنجاب پولیس ہر قدم پر اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ افسران کی جانب سے پھولوں کی چادریں، دعا اور ذاتی شرکت نے شہید کے خاندان کو حوصلہ اور سہارا فراہم کیا۔

سید سجاد حسین شہید، سابق ریڈر سی پی او راولپنڈی انسپکٹر مشتاق شاہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ آفتاب شاہ کے بھائی، معروف سماجی رہنما سید کوثر عباس اور ممتاز کاروباری شخصیت سید عدنان حیدر کے ماموں، سب انسپکٹر عامر عباس، وقاص حیدر (پنجاب پولیس) کے چچا، طیب شاہ (پنجاب پولیس) کے ماموں، اور انسپکٹر اعجاز شاہ کے ماموں زاد بھائی تھے۔ شہید کے لواحقین کی جانب سے اس موقع پر شریک ہونے والے تمام معزز مہمانوں، افسران، اہل علاقہ اور دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس کٹھن گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور شہید کے لئے دعا گو رہے۔