خامنہ ای کا اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد

ہم دہشت گرد صیہونی حکومت کو سخت جواب دیں گے،بیان

بدھ 18 جون 2025 12:36

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے انگریزی زبان کے آفیشل اکائونٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دہشت گرد صیہونی حکومت کو سخت جواب دینے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دہشت گرد صیہونی حکومت کو سخت جواب دیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم صیہونیوں پر رحم نہیں کریں گے۔دریں اثنا ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکانٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔