Live Updates

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد، ایک جاں بحق،دوسرے کی حالت نازک

بدھ 18 جون 2025 14:19

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریزن میں ہندو تو اغنڈوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ایک مسلم نوجوان جاں بحق اور دوسرا ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نام نہاد گائوں رکھشکوں نے مہ گائوں میں مسلم نوجوانوں پر اس وقت وحشیانہ حملہ کیا جب وہ مویشی منتقل کر رہے تھے ۔

غنڈوں نے ان پر گائے منتقل کرنے کا الزام عائد کیا اور انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ قریب المرگ ہو گئے۔پولیس نے بعد ازاں دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں جنید نامی نوجوان تقریبا ً دو ہفتوں تک وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ 5جون کو پیش آیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات