اقوام متحدہ کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے،محترمہ خولہ خان

ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے

بدھ 18 جون 2025 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے ان حملوں کو ایران کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کو اس اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔انھوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیز وکشمیری ایران کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی اس خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انھوں نے خطے کے امن و استحکام کے لیے اسرائیلی اشتعال انگیزی کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک جانب اسرائیل آئے روز مظلوم ومحکوم فلسطینیوں پر حملے کر کے ان کو شہید وزخمی کر رہا یے ان کی املاک تباہ وبرباد کر رہا ہے ایران پر حملے اسرائیلی جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا جواب ضرور بنتا ہے جو کہ اس کا حق ہے اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو جارحیت سے روکے ورنہ مزید نقصان کو اسرائیل خود ذمہ دار ہو گا۔