فیڈرل سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغاکا کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے ہمراہ جڑواں شہروں کی انتظامی معاملات کے حوالے سے اجلاس

بدھ 18 جون 2025 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) فیڈرل سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ جڑواں شہروں کی انتظامی معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد جڑواں شہروں کی ٹیمز کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر کرنا ہے تاکہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں شہر ہر گزرتے دن کے ساتھ اکائی میں بدلتے جا رہے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ حدود کے کسی مسئلے کو پبلک سروس ڈیلیوری میں روکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ حدود کی تعین کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالیں اور ایک مشترکہ ٹیم کی صورت باہمی تعاون سے تمام مسائل کا حل نکالا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزی مرتضی، ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت جڑواں شہروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سی ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل سیکرٹری نے ان کے ڈیوز فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔ نیز سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ ان رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پابند کیا جائے کہ وہ راولپنڈی کی حدود میں ڈمپنگ سائٹس نہ بنائیں۔

انہوں نے 26 نمبر چونگی پر غیر قانونی اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے راولپنڈی و اسلام آباد کی ٹیمز کو ہدایت دی اور کہا کہ اس کا کوئی متبادل پلان کیا جائے۔ واسا کی جانب سے پانی کی کمی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے نکات پر فیڈرل سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ٹیوب ویلز کے علاوہ رین واٹر ہار ویسٹنگ اور پارکس میں انڈر گراؤنڈ ریزوائرز بنانے کا ایک تفصیلی پلان مرتب کریں۔

مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ کامیاب رہا، اسی ماڈل کو یہاں بھی اپنایا جائے تاکہ مون سون کے دوران ضائع ہونے والے بے تحاشا پانی کو ذخیرہ کر کے مقامی ضروریات کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے سوشل سکیورٹی اور سبزی منڈی کے علاقوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھانے کی درخواست پر فیڈرل سیکرٹری نے ہدایت کی ان علاقوں میں ہیومن ریسورس بڑھا کر سوئپنگ سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔\378