Live Updates

میرپورخاص، مون سون بارشوں سے قبل سیم و سیوریج نالوں کی صفائی،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےڈی سی کی سربراہی میں اجلاس

بدھ 18 جون 2025 16:57

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ مون سون کی امکانی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے قدرتی نالوں ڈھورو پران، ہاکڑواورایل بی او ڈی کے نالوں سے رکاوٹیں اور ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے مشترکہ دورہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایت کمیٹی ہال میں مون سون کی متوقع بارشوں سے قبل ڈھورو پران، ایل بی او ڈی اور ناراکینال ایریا واٹر بورڈ، ریونیو افسران اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

جبکہ گزشتہ سال مون سون کی بارشوں کے دوران ایل بی او ڈی اور ڈھورو پران میں پڑنے والے شگافوں کو بند کرنے کے لیے بھی مناسب اقدامات کرنے پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرمزید نے کہا کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے دوران نارا کینال میں پانی کی گنجائش کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ یومیہ شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈھورو پران اور ایل بی او ڈی سے بارش کے پانی کی نکاسی پر بھی رپورٹ دی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی بلوچ، زرعی ماہر زاہد حسین بھرگڑی، ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص شان ملاح، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل بی او ڈی فواد میمن، ایل بی او ڈی ایکس ظفر اللہ سومرو، میونسپل کمشنر انیس الرحمن سیال، اسسٹنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کلیم، اسسٹنٹ کمشنرز اور مقامی بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات