نوشہرہ ورکاں ،میونسپل کمیٹی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو تفویض کیا گیا ٹارگٹ پورا کیا جائے،اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 18 جون 2025 17:02

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام ادارے متحرک چلے ا ٓرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے چیف آفیسر، میونسپل آفیسر پلاننگ اور بلڈنگ انسپکٹر سے غیر قانونی/ بلا منظور تعمیر شدہ/زیر تعمیر بلڈنگ کے حوالہ سے تفصیلی میٹنگ کی۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور بلڈنگ برانچ کو تفویض کیا گیا ٹارگٹ پورا کیا جائے۔\378