ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ‎ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری

بدھ 18 جون 2025 17:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے ‎ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بدھ کے روز ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل بیان کیے جن کے حل کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اُنھوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی اور اُن کا مناسب حل ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :