رائے ونڈ،کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر

بدھ 18 جون 2025 18:17

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)رائے ونڈ تبلیغی مرکز بازار میں کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

گودام میں موزہ اور مچھر دانی تیار کی جاتی ہے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے چند منٹوں میں گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈ عملے نے دو گھنٹوں کی جدو جہد کے باعث آگ پر قابو پا لیا،آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :