الحمراء میں معروف صداکار طارق عزیز کوانکی پانچویں برسی پر خراج عقید ت پیش کی گیا

تقریب میں اداکاروں، فنکاروں، صحافیوںاور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی

بدھ 18 جون 2025 18:33

الحمراء میں معروف صداکار طارق عزیز کوانکی پانچویں برسی پر خراج عقید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں معروف صداکار،کمپیئر ،اداکار،دانشور طارق عزیز کوانکی پانچویں برسی پرزبردست انداز میں خراج عقید ت پیش کی گیا۔تقریب کی میزبان حاجرہ طارق تھیں۔ آغاز قیصر عباس نے تقریب کو بہت خوبصورت انداز میں سجا یا تھا۔تقریب میں نامور آرٹسٹوں ،فنکاروں ،فن وادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات خالد عباس ڈار، راشد محمود ، جاوید رضا، بیرسٹر نرگس ناہید، خالد معین بٹ، پرویز رضا، جاوید آفتاب، ڈاکٹر ابرار ،عینی طاہرہ ،جواد وسیم، اشرف خان، اسد نذیر، سلیم شیخ ،ٹھاکر لاہوری ،طاہر بخاری، زین مدنی، اے آر گل، رفیق مغل ودیگر نے شرکت کی اور طارق عزیز کے فن وشخصیت میپر اظہار خیال کیا۔

چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدرنے اپنے اپنے پیغام میں دُنیا کی معروف خوبصورت آواز کے مالک طارق عزیز کو سنہری حروف میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء طارق عزیز کی خدمات کا معترف ہے، طارق عزیز کا پروگرام الحمراء کا اثاثہ ہے،الحمراء طارق عزیز کے فن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے لاہور آرٹس کونسل اپنی اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے کہ وہ ان عظیم قومی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے پاکستان کے ثقافتی حسن کو نئی شناخت دی ،اپنے فن کو عروج بخشا اور آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔