
ملک کے بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور، بڑے کلبوں نے اپنے اکاؤنٹس میں اربوں رکھے ہوئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
ایک ایک ملین ڈالر کی زمین ہے اور چند لوگ عیاشی کررہے ہیں کسی بھی کلب کے منافع پر ٹیکس لگایا جائے گا، راشد لنگڑیال کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ
فیصل علوی
بدھ 18 جون 2025
17:10

(جاری ہے)
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایک ایک ملین ڈالر کی زمین ہے جہاں صرف چند لوگ عیاشی کررہے ہیں کسی بھی کلب کے منافع پر ٹیکس لگایا جائیگا۔
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے اس کے علاوہ کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں 6 لاکھ روپے سالانہ انکم ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے۔ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پرٹیکس2.5 فیصد ہوگا۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پرایک ہزار روپے ٹیکس دینے سے کوئی آسمان نہیں گرے گا۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ انکم ٹیکس چھوٹ کی سالانہ حد 12 لاکھ روپے ہونی چاہیے۔اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج 50 ہزار روپے کی ویلیو 42 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کاکہنا تھا کہ ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم کر دی گئیں تھیں اب 5 کروڑ سے کم ٹیکس کے فراڈ پر گرفتاری نہیں کی جائیگی۔ ٹیکس فراڈ کی تعریف کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا تھاجس میں فنانس بل 2025 کے تحت ٹیکس فراڈ کے قوانین میں اہم ترامیم پر تفصیلی بحث ہوئی تھی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے شق 37-A اور اس میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی تھی۔چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ پانچ کروڑ روپے سے کم مالیت کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھاکہ اب صرف وہی فرد گرفتار کیا جائے گا جس کے فرار ہونے کا واضح خطرہ ہو یا جو ریکارڈ ٹیمپرنگ میں ملوث ہو اور جسے تین مرتبہ نوٹس بھیجا جا چکا ہو۔چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کوبتایاتھا کہ سینیٹ کی کمیٹی میں ان ترامیم پر بحث کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں نیا ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا۔چیئرمین ایف بی آر کایہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی گرفتاری کا فیصلہ ایف بی آر بورڈ کی تین رکنی کمیٹی کی منظوری سے ہوگا۔ اس موقع پرچیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے ہدایت کی کہ مجوزہ نیا ڈرافٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ اختتام پذیر، سرٹیفکیٹس تقسیم
-
نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں. چیف جسٹس
-
بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کااحتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر کواحتجاج ختم کرانے کی ہدایت
-
چینی کی قیمتوں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کاچیف جسٹس پاکستان کو خط
-
پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی درخواست مسترد، پارٹی کا احتجاجی حکمت عملی کا اعلان
-
جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
-
موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں. شہبازشریف
-
سکیورٹی سے سفارت کاری تک: اسرائیل کے سابق افسران کی ٹرمپ سے جنگ بندی کی اپیل
-
پاکستان میں ’غیرت کے نام پر قتل،' خواتین کو انصاف کب ملے گا؟
-
پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ
-
گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
-
یمنی فوج کا اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ ہائپرسانک بیلسٹک میزائل حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.