چینی صدرکی سنائی گئی حقیقی کہانی پر فلم "دی میوزیشن

بدھ 18 جون 2025 22:34

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان میں ہونے والے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ صدر شی جن پھنگ کا قازقستان کا یہ چھٹا دورہ ہے۔ ستمبر 2013 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بطور سربراہ مملکت پہلی بار قازقستان کا دورہ کیا تھا۔ نذربائیوف یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں صدر شی نے چینی موسیقار شیئن شنگ ہائی اور قازق موسیقار بائیکاداموف کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے دوران قائم دوستی پر مبنی کہانی سنائی۔

(جاری ہے)

اس کہانی پر مبنی فلم "دی میوزیشن " کی شوٹنگ 2017 میں آستانہ میں شروع کی گئی۔ 2018 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فلم "دی میوزیشن " کی ٹیم کے مرکزی افراد سے ملاقات کی اور فلم کا پرومو دیکھا۔ "دی میوزیشن " کے قازق آرٹسٹ ڈائریکٹر سبت کومن بیکوف نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ "صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فلم "دی میوزیشن " دوسری جنگ عظیم کے دوران مشکل صورتحال کے باوجود چینی موسیقار شیئن شنگ ہائی کے حب الوطنی کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ حب الوطنی کا جذبہ صرف چین کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا بھی ہے۔ "