مسٹر ایشیا فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ: انعام اللہ نے سلور میڈل جیت لیا

بدھ 18 جون 2025 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) مسٹر ایشیا فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں انعام اللہ خان نے پاکستان کیل?ے سلور میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دو روزہ مقابلوں میں مختلف ایشیا?ی ممالک کے ایتھلیٹس مدمقابل ہوے۔

(جاری ہے)

ایونٹ انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی ہوا جس میں انعام اللہ نے بہترین جسمانی فٹنس، فنِ پوزنگ کی بدولت سلور میڈل جیتا۔ پاکستان فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں میڈل جیت کر انعام اللہ نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔