Live Updates

مظفرآباد، بجٹ اجلاس میں شہدائے پاک فوج ،فلسطین ،ایران،کشمیر کے لئے خصوصی دعا کی گئی

بدھ 18 جون 2025 23:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغازمیں وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے شہدائے تحریک آزادی کشمیر ،ایران پر اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد، شہدائے فلسطین اور حال ہی میں وفات پاجانے والے افراد کے بلندی درجات کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔ ایوان میں وزیرخزانہ عبدالماجدخان نے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا نظرثانی میزانیہ 25-2024( جاری و ترقیاتی) و تخمینہ میزانیہ 26-2025 (جاریہ و ترقیاتی ) ایوان میں پیش کیا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات