سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی محمد ہمایوں کی چیئرمین قومی اسمبلی فنانس سٹینڈینگ کمیٹی نوید قمر سے ملاقات ،مجموعی ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 18 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی محمد ہمایوں نے چیئرمین قومی اسمبلی فنانس سٹینڈینگ کمیٹی نوید قمر سے ملاقات کی جس میں مجموعی ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہمایون خان نے ملاکنڈ ڈویڑن میں ٹیکس نفاذ بارے بریفنگ دی اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ہمایون خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویڑن کے عوام طویل عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہے ،سیلاب سے متاثر رہے ہیں وہاں انتہائی غربت ہے،ملاقات میں ملاکنڈ ڈویڑن کے عوام کو ٹیکس ریلیف دینے کی استدعا کی گئی۔