سوات ،دفعہ 144نافذ ،جنگلات ،پہاڑی علاقوں میں آگ لگانے، کیمپنگ، پکنک ،کوکنگ پر 60دنوں کیلئے پابندی عائد

جمعرات 19 جون 2025 04:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جنگلات یا متصلہ پہاڑی علاقوں میں دانستہ طور پر آگ لگانے، سبب بننے یاسیاحوں اور مقامی لوگوں کی طرف سے کسی قسم کی بھی دوسری کاروائی یعنی کیمپنگ، پکنک اورکوکنگ جس سے آگ لگنے کا خدشہ ہو، پر 60دنوں کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مختلف ذرائع کی طرف سے معلومات کے تناظر میں اور جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافے کے سبب پابندی لگائی گئی ہے تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :