بحرین ،مختلف علاقوں میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز، عارضی تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

قندیل سے بحرین بازار تک تمام غیر قانونی رکاوٹیں مو ثر طریقے سے ہٹا دی گئیں ،مدین بازار میں قائم عارضی تجاوزات بھی کلیئر

جمعرات 19 جون 2025 04:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سوات میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب کی نگرانی میں تحصیل بحرین کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز، عارضی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران قندیل سے بحرین بازار تک تمام غیر قانونی رکاوٹیں موثر طریقے سے ہٹا دی گئیں جبکہ مدین بازار میں قائم عارضی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریبا تین کنال سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کرایا گیا، جو عرصہ دراز سے تجاوزات کی زد میں تھی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری زمینوں پر کسی بھی قسم کی قبضہ گیری یا تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور آئندہ بھی ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور تجاوزات سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :