سعودی عرب کے واٹر ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈ

جمعرات 19 جون 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) سعودی عرب نے واٹر ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ایس پی اے،کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر ماحولیات، پانی وزراعت انجینئرعبدالرحمان الفضلی اور اتھارٹی کے سربراہ انجیئنر عبداللہ بن ابراہیم کے علاوہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی واٹر اتھارٹی نے ’ریورس اوسموس‘ (آر او) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ قائم کیا ہے۔الخبر واٹر پلانٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ اس سے یومیہ 670852 کیوسک میٹر پانی صاف کیا جاسکے گا۔اہم بات یہ ہے اس پلانٹ کو عالمی سطح پر سب سے چھوٹے رقبے پر تعمیر کیا گیا، یہ کامیابی جدید تیکنیکی طریقوں اور ویلیو انجینئرنگ سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا ریکارڈ آراو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ کےلیےتوانائی کا کم استعمال ہے۔ اس پلانٹ میں توانائی کا استعمال 2.34 کلوواٹ فی مکعب میٹررہی، جو دنیا میں اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔اس حوالے سے مملکت نے دنیا بھر میں بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بنایا جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا۔